کوئٹہ‘ ایف سی چیک پوسٹ پر خود کش حملے میں 6 اہلکار زخمی

176

کوئٹہ (نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں ایف سی چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں6 اہلکار زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی میں ہوا۔ ایک خود کش حملہ آور نے چیک پوسٹ کے قریب خود کو اڑادیا جس کے نتیجے میں 6 ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے جن کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا‘ دھماکے کے بعد جائے وقوع پر شدید فائرنگ بھی ہو ئی۔ فورسز نے خود کش حملہ آور کے ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش شروع کر دی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی سخت مذمت کر تے ہو ئے واقعے میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔