روسی ہیلی کاپٹر شام میں گرکرتباہ ،2 پائلٹ ہلاک

795

ماسکو: روسی ہیلی کاپٹرفنی خرابی کےسبب شام میں گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی ہیلی کاپٹر31 دسمبر کو شام  کے شہر حماہ میں واقع  روسی ائیر بیس سے تقریباً پندرہ کلو میٹر کی دوری پر فنی خرابی کے باعث ایمر جنسی لینڈنگ کرتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے میں دونوں پائلٹ موقعے پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ہیلی کاپٹر میں موجود ٹیکنیشن شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئےروسی ائیر بیس منتقل کردیا گیا۔

روسی وزارت دفاع نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حادثہ  ایم آئی 24 ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

واضح رہے کہ روس کے سیکڑوں فوجی شام میں داعش اور دیگر باغی گروپوں کے خاتمے کے لئے سرکاری فوج کے ساتھ مل کر کارروائیاں کررہے ہیں اور اس سلسلے میں روس نے شام کے دو فوجی اڈے بھی مستقل بنیادوں پر حاصل کرلئے ہیں۔