سابق وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل کی لاہور پریس کلب کی نومنتخب باڈی کو مبارکباد

116

لاہور(وقائع نگار خصوصی)سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار حافظ عبدالرحمن انصاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے لاہور پریس کلب کے انتخابات میں اعظم چودھری کو صدر ، عبدالمجید ساجد کو سیکرٹری ، شکیل سعید کو نائب صدر ، احسان شوکت کو سیکرٹری فنانس و دیگر نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد دی ہے ۔ حافظ عبدالرحمن انصاری ایڈووکیٹ نے لاہور پریس کلب کی نو منتخب باڈی کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہاہے کہ منتخب باڈی صحافتی اقدار کی اعلیٰ ترویج اور صحافیوں کے باہمی مسائل کے حل کیلیے اپنا فعال کردار ادا کرے گی ۔