جماعت اسلامی پنجاب کی لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد

220

لاہور(وقائع نگارخصوصی) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد ،سیکرٹری جنرل بلال قدرت بٹ ، سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق چوہان اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد عمران الحق نے پریس کلب کے نومنتخب عہدیدا ران کو کامیابی پر مبارک باد دیتے ہو ئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ہم امید کرتے ہیں کہ منتخب عہدیداران لاہور پریس کلب کے انتظامی امور کو خوش اسلوبی سے نبھائیں گے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروے کار لائیں گے ۔