جامعہ این ای ڈی کا سالانہ جلسۂ تقسیم اسناد 6جنوری کو ہوگا

421

جامعہ این ای ڈی کے تحت سالانہ جلسۂ تقسیم اسناد18-2017ء کا انعقاد6 جنوری کو کیا جائے گا۔

ترجمان جامعہ کے مطابق تقریب کی صدارت چانسلر جامعہ اور گورنر سندھ محمد زبیر کریں گے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ مہمانِ خصوصی اور سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر جاوید جبار مہمانِ اعزازی ہوں گے۔

ہفتے کو ہونے والے اس جلسۂ تقسیم اسناد میں2 طالب علموں کو پی ایچ ڈی کی سند جب کہ24 طالبِ علموں کوگولڈ میڈلز سے نوازا جائے گا۔

جامعہ سے سال 18-2017 ء کے پاس آؤٹ گریجویٹ طالب علموں کی تعداد2024 جبکہ ماسٹرز کی تعداد 803 ہے۔

پانچ جنوری بعد نمازِ جمعہ کانووکشن کی ریہرسل کا انعقادکیا جائے گا۔