کراچی کی عوام نے وی آئی پی کلچر کو مسترد کر دیا۔

561

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی کی عوام نے وی آئی پی کلچر کو مسترد کرتے ہوئے شاہرا قائدین روڈ کی بندش کو زبردستی کھول دیا ۔

پورے ملک میں آج کل ٹریفک کے گھمبیر مسائل نے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا ہے لیکن کراچی میں صورت حال بہت ہی زیادہ خراب ہے تمام اہم شاہراہوں پر ہروقت گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں نظر آتی ہیں جس میں پھنسنے والے لوگ گھنٹوں گھنٹوں تک گرمی وسردی کا عذاب سہتے رہتے ہیں،

صبح وقت پر اپنی دن بھر کی ضروریات کے لئے نکلنے والے ان قطاروں میں پھنس کر کبھی بھی وقت پر جائے مقصود پر نہیں پہنچ پاتے۔ افسوس تو اس وقت بھی ہوتا ہے جب ٹریفک کے اس اژدھام میں کوئی ایمبولنس پھنس جاتی ہے اور پھر اسے بھی راستہ نہ ملنے کے باعث اکثر قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔یہاں جہاں روزانہ گاڑیوں میں کروڑوں روپوں کا ایندھن جل جاتا ہے،لاکھوں لوگوں کا قیمتی وقت ٹریفک جام میں ضائع ہوجاتا ہے،وہیں عوام میں چڑچڑا پن اور بلڈ پریشر بڑھنے کی وجہ بھی زیادہ تر یہی ٹریفک جام کا مسئلہ ہے،

آپس میں غیر اخلاقی رویوں کے باعث بیشتر شہری آپس میں گتھم گتھا ہوکر بے عزتی و بے توقیری کا شکار بھی ہوتے ہیں

ایک واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا جب ٹریفک پولیس کی جانب سے وی آئی پی موومنٹ کے سلسلے میں کراچی کی شاہراہ قائدین کو وی آئی پی شخصیت کے لیے بند کیا گیا تو عوام سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے اپنی مد آپ کے تحت ہی پویس اہلکاروں کے منع کرنے کے باوجود سٹرک کو عام پبلک کے لیے زبردستی کھول دیا ،

شہریوںکا کہنا تھا کہ عوام کے وٹوں سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی کو بھی عام شہریوں کی تکلیف کا اندازہ جب ہوگا جب وہ خود ان مشکلات کا شکار ہوں گے ۔ عوام کا کہنا تھا کہ ملک بحران کا شکار ہے اور لیڈروں کو اپنی سیکیورٹی کی فکر لاحق ہے ۔