ملک کے لیے بزنس کمیونٹی کو متحد رہنا ہوگا، ایس ایم منیر

461

سنیئر نائب صدر سلمان اسلم کی قیادت میں کاٹی کے وفد کا دورہ¿ ایف پی سی سی آئی ،منتخب عہدےدارن کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی
کراچی:کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے سینئر نائب صدر سلمان اسلم کی سربراہی میں وفد نے وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت(ایف پی سی سی آئی) کا دورہ کیااور فیڈریشن کے انتخابات میں کامیابی پر یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلی ایس ایم منیر، منتخب ہونے والے سینیئر نائب صدر مظہر علی ناصر، نائب صدور زاہد سعید اور طارق حلیم کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو چلیجز سے نکالنے کے لیے بزنس کمیونٹی کو متحد ہو کر حکومت کے سامنے تجاویز رکھنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ یو بی جی نے ہمیشہ فیڈریشن میں بلاامتیاز خدمت کی جو روایت قائم کی ہے اس پر کاربند رہیں گے، ہمیں پورا یقین ہے کہ فیڈریشن کے نئے عہدے داران تاجر برادری کے اعتماد کر برقرار رکھتے ہوئے ان کی آواز بنیں گے۔ سینیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی مظہر علی اور دیگر عہدے داران نے کاٹی کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں تاجر و صنعت کار برادری کے مسائل پر تبادلہ¿ خیال کیا گیا جب کہ مظہر اے ناصر نے فیڈریشن کی جانب سے حکومت کو معیشت میں بہتری اور بجٹ تجاویز کے لیے کاٹی کو بھی نکات فراہم کرنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر کاٹی کے سنیئر نائب صدر سلمان اسلم نے فیڈریشن کی جانب سے معیشت کی بحالی اور صنعت و تجارت کے شعبوں میں بہتری کے لیے اقدامات کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کروائی اور فیڈریشن کے عہدے داران کو کورنگی صنعتی علاقے اور مجموعی طور پر صنعتوں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا اور اہم امور پر تبادلہ¿ خیال کیا گیا۔ کاٹی کے وفد میں نائب صدر جنید نقی، سابق چیئرمین گلزار فیروز، ایس ایم یحیی ، جوہر علی قندھاری، شیخ فضل جلیل ، ذکی شریف، شاہد جاوید قریشی اور دیگر بھی شامل تھے۔