پاکستان میں چائنیز کرنسی یوآن کی قیمت بڑھنے لگی

971

5 روز میں یوآن روپے کے مقابلے میں 55 پیسے مہنگا ہوگیا
کراچی: پاکستان میں چائنیز کرنسی یوآن کی قیمت بڑھنے لگی، 5 روز میں یوآن روپے کے مقابلے میں 55 پیسے مہنگا ہوگیا۔کرنسی ڈیلرزکے مطابق فی چائنیز یوآن کی قیمت17روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔ ہفتہ کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایک یو آن کی قیمت خرید17روپے بیس پیسے جبکہ قیمت فروخت17روپے70 پیسے رہی۔حکومت پاکستان چائنیز یو آن کو ڈالر اور یورو کی صف میں شامل کرچکی ہے۔ اسٹیٹ بینک بھی یوآن میں تجارت کیلئے مثر اقدامات کا اعلان کرچکا ہے۔اسٹیٹ بینک یو آن میں تجارت کیلئے ایل سیز کھولنے کی حوصلہ افزائی کررہا ہے، اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ چینی کرنسی میں درآمدات، برآمدات اور مالی لین دین کے حوالے سے پالیسی بنائی جاچکی ہے۔تجارت، سرمایہ کاری اور لین دین میں چینی یوآن کے استعمال میں سہولت دی گئی ہے تا کہ تاجروں کو ایل سی کھولنے اور چینی یوآن میں قرضے حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔