کوئٹہ‘موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی

171
کوئٹہ: پولیس پرحملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے سڑک بند کی ہوئی ہے‘ شہید اہلکار کی میت اسپتال میں رکھی ہے
QUETTA: Security personal inspects on the attack site. A policeman was killed while another sustained bullet wounds when unidentified armed men opened fire on them at the provincial capital’s Sariab road on Saturday morning. According to the local police, the police personnel were on a routine patrol when they were attacked. INP PHOTO by Adnan Ahmed

کوئٹہ (آن لائن) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے
سریاب پل پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اہلکار محمد عالم موقع پر شہید جبکہ شاہ نذر شدید زخمی ہو گیا اور حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔