پنجاب، 13سواسکول پرنسپلز سے محروم ، انتظامی امور متاثر ہونے لگے

135

راولپنڈی (بی این پی )راولپنڈی سمیت صوبہ پنجاب کے 13سو سے زائد ہائی اور ہائر سیکنڈری ااسکولوں میں ہیڈ ماسٹرز اسامی خالی ہیں،اسکولوں کے انتظامی امور شدید متاثر ہونے لگے ہیں ، سیکرٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اس کا نوٹس لے لیا ہے، تمام اضلاع کے ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں اسکول سربراہوں کی خالی سیٹوں کی تفصیلات مانگ لیں۔ ایک ہفتے تک تمام خالی سیٹوں کو پرکرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ڈی پی آئی کی طرف سے پنجاب کے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے اس وقت پنجاب کے 36اضلاع میں ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کی تعداد ساڑھے چھے ہزار کے قریب ہے جن میں سے 13 سو سے زائد اسکول تاحال ہیڈ ماسٹراور پرنسپلز سے محروم ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ اسکولوں میں شدید ترین انتظامی بحران پایا جا رہا ہے۔سیکرٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اتنی بڑی تعداد میں اسکولوں میں ہیڈ ماسٹر اور پرنسپلز کی سیٹیں خالی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ان اسکولوں میں فوری طور پر ہیڈ ماسٹر اور پرنسپلز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مراسلے کے مطابق مذکورہ بالا اسکولوں میں سربراہان کی خالی سیٹوں پر ایس ایس ٹی اور ایس ایس ای کو ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز تعینات کیا جائے گا۔پنجاب میں کل ساڑھے چھے ہزار ہائی اور ہائرسیکنڈری اسکول ہیں جن میں سے ساڑھے چھے ہزار اسکولوں میں ہیڈ ماسٹر اور پرنسپلز تعینات نہیں ۔