اورکزئی ایجنسی ‘ فورسز کی کارروائی‘ بھاری تعداد میں اسلحہ و کارتوس برآمد

136

ہنگو/کوئٹہ(صباح نیوز+آن لائن)اورکزئی ایجنسی میں فورسز کی کارروائی ، بھاری مقدار میں اسلحہ و کارتوس برآمد،اسلحہ دہشت گردی کے غرض سے چھپایا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا اورکزئی ایجنسی کے علاقے غلجو میں گوتک کے مقام پر انٹیلی جنس 20 آپریشن کرتے ہوئے نا معلوم شر پسندوں کی جانب سے چھپایا گیا زمین بوس اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ اسلحے میں بھاری ہتھیار اوربھاری مقدار میں مشین گن اور دیگر مختلف قسم کے کارتوس شامل ہیں۔علاوہ ازیں ریجنل پولیس
آفیسر وڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس عبدالرزاق چیمہ کے مطابق پولیس نے گزشتہ شب 3 مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں مسلح افراد نے پولیس پر حملہ کر دیا،فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پولیس کی ٹیم کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے زیر حراست دہشت گرد اسفند کو دیگر ساتھیوں کی نشاندہی کے لیے نواں کلی لے کر جا رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے زیر حراست ملزم کو چھڑانے کے لیے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست ملزم اور ایک دہشت گرد ہلاک ہو گئے ،ہلاک دہشت گرد کی شناخت نہیں ہو سکی۔ملزمان کے قبضے سے2 موٹرسائیکل برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئی ہیں ۔