جاپان نے کیمرے کی صنعت میں انقلاب برپا کردیا ہے ۔ جاپان نے ایک ایسا کیمرا تیار کیا ہے جو کہ ایک سیکنڈ میں ایک ٹریلین فریم عکس بند کر سکتا ہے ۔ اس کیمرے کی اسپیڈ روایتی تیز رفتار کیمرے سے ہزار گنا زیادہ ہے۔ ماہرین نے اس کیمرے کو اسٹیمپ کا نام دیا ہے۔
اس کیمرے کی خاصیت یہ ہے کہ اس کی رفتار روشنی کی رفتار سے 6/1 ہے ۔ جو کہ 28،000 میل /سیکنڈ کے برابر ہے ۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ سنگل شوٹ کے لئے سب سے بہترین کیمرا ثابت ہوگا۔