آپریشن کے دوران دیوارگرنے سے بچہ ہلاک،علاقہ مکین سراپا احتجاج

405

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)کراچی میں انسداد تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران دیوارگرنے سے بچہ ہلاک،علاقہ مکین سراپا احتجاج،ٹیم فرار،

قیوم آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران دیوار گرنے کے دوران ایک بچہ اس کی زد میں آگیا جو ملبے تلے آ کردم توڑ گیا۔

علاقہ مکینوں کے شدید احتجاج پر انسداد تجاوازت کے خلاف آپریشن کرنے والی ٹیم جائے وقوعہ سے ہیوی مشینری چھوڑ کر بھاگ گئی۔