شہرقائد میں 7 مقامات پر غیرقانونی مسافر بس اڈوں کا انکشاف

355

کراچی(اسٹا ف رپورٹر) شہرقائد میں 7 مقامات پر غیرقانونی مسافر بس اڈوں کا انکشاف،

میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر اصغرعباس نے شہر قائد میں غیر قانونی مسافر بس اڈوں کےخلاف کارروائی کے لئے ڈی آئی جی ٹریفک کومراسلہ بھیج دیا۔

کراچی میں 7 غیرقانونی مسافر بس اڈوں کا انکشاف ہوا ہے۔ کے ایم سی نے کراچی سے بلوچستان کے راستے میں قائم غیر قانونی مسافر بس اڈے ختم کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر اصغرعباس نے شہر قائد میں غیر قانونی مسافر بس اڈوں کے خلاف کارروائی کے لئے ڈی آئی جی ٹریفک کومراسلہ بھیج دیا۔

جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی سے بلوچستان کے راستے میں 7 غیرقانونی بس اسٹاپس ہیں، مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ غیرقانونی اسٹاپس سے ٹریفک کے مسائل ہیں۔ 7 مقامات میں لی مارکیٹ، چاکیواڑہ، صدر، پرانی سبزی منڈی، بنارس،سہراب گوٹھ،الاعظم اسکوائر شامل ہیں۔