وزیراعظم کا مزید ایک روز کوئٹہ میں قیام کرنے کا فیصلہ

150

کوئٹہ (آن لائن) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے منحرف لیگی اراکین اسمبلی سے ملاقات کرنے کے لیے مزید ایک روز کوئٹہ میں قیام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وفاقی وزرا کی جانب سے منحرف لیگیاراکین سے رابطہ کرنے کی کوششیں رات گئے تک جاری رہیں تاہم منحر ف لیگی اراکین نے وزیراعظم سے ملاقات کے لیے صاف انکار کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج شام بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرار داد کے موقع پر اجلاس میں شرکت کریں۔