پاکستان تحریک انصاف نے 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کا مقام تبدیلی کرتے 9 اکتوبر لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ۔
لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں رہنماؤں نے مشورہ دیا کہ لاہور میں جلسہ کرنے کا مثبت اثر پڑے گا اور این اے 154 کے ضمنی انتخابات پر اچھا اثر پڑے گا ۔ عمران خان نے رہنماؤں کی مشاورت کو قبول کرتے ہوئے 9 اکتوبر کا جلسہ لاہور میں کرنے کا اعلان کر دیا ۔ جلسہ لاہور کی ڈونگی گراؤنڈ میں ہو گا ۔