پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو جیت کے لئے 137 رنز کا ہدف دے دیا ۔ پاکستان کی طرف سے سب سے کامیاب بلے باز عمر اکمل رہے جنہوں نے 38 رنز اسکور کئے ۔
ہرارے سپورٹس کلب میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز اسکور کئے اور اس طرح زمبابوے کو جیتنے کے لئے 137 رنز کا ہدف دے دیا ۔ پاکستان کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے کیا اور اس طرح پاکستان کی پہلی وکٹ 24 رنز پر گری جب احمد شہزاد 9 گیندوں پر 7 رنز بنا کر پاینگارا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے ۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے محمد حفیظ تھے جو 34 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے ۔ انہوں نے 18 گیندوں کا سامنا کیا اور 17 رنز بنائے ۔ ان کی وکٹ جونگوے نے حاصل کی ۔ تیسری وکٹ 64 کے مجموعی اسکور پر گری جب شعیب ملک 13 گیندوں پر 15 رنز بنا کر کریمر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ چوتھی وکٹ 72 کے اسکور پر گری جب صہیب مقصود آؤٹ ہوئے ، انہوں نے 25 گیندوں کا سامنا کیا اور 26 رنز اسکور کئے ۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ 107 رنز پر گری جب محمد رضوان 16 گیندوں پر 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ان کی وکٹ جونگوے نے حاصل کی ۔ ساتویں وکٹ 111 کے مجموعی اسکور پر گری ۔ جب شاہد خان آفریدی 2 گیندوں پر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ ان کی وکٹ پاینگارا نے حاصل کی ۔