ہرارے:دوسراٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے زمبابوے کو 15رنز سے ہرا دیا

166

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 15 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا ۔ زمبابوین ٹیم 137 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں صرف 121 رنز بنا پائی ۔

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 15 رنز سے شکست دے دی ۔ زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز اسکور کئے ۔ پاکستان کیطرف سے عمران جوئینر اور محمد عرفان نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سہیل تنویر اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے اور زمبابوے کو جیت کر 137 کا ہدف دیا ۔ پاکستان کی طرف سے سب سے نمایاں بلے باز عمر اکمل رہے جنہوں نے 28 گیندوں پر 38 رنز اسکور کئے ۔

پاکستان کی طرف سے بیٹنگ کا آغاز محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے کیا اور اس طرح پاکستان کی پہلی وکٹ 24 رنز پر گری جب احمد شہزاد 9 گیندوں پر 7 رنز بنا کر پاینگارا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے ۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے محمد حفیظ تھے جو 34 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے ۔ انہوں نے 18 گیندوں کا سامنا کیا اور 17 رنز بنائے ۔ ان کی وکٹ جونگوے نے حاصل کی ۔ تیسری وکٹ 64 کے مجموعی اسکور پر گری جب شعیب ملک 13 گیندوں پر 15 رنز بنا کر کریمر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ چوتھی وکٹ 72 کے اسکور پر گری جب صہیب مقصود آؤٹ ہوئے ، انہوں نے 25 گیندوں کا سامنا کیا اور 26 رنز اسکور کئے ۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ 107 رنز پر گری جب محمد رضوان 16 گیندوں پر 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ان کی وکٹ جونگوے نے حاصل کی ۔ ساتویں وکٹ 111 کے مجموعی اسکور پر گری ۔ جب شاہد خان آفریدی 2 گیندوں پر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔ ان کی وکٹ پاینگارا نے حاصل کی ۔