انگلینڈ12 ویں مرتبہ ایشیزسیریز میں کوئی ٹیسٹ نہیں جیت سکا

81

آسڑیلیا نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا ایشیز سریز کا5 واں ٹیسٹ ایک اننگ اور 123رنز سے جیت کرسیریز میں 4-0 سے کامیابی حاصل کی۔ انگلینڈ سیریز میں کوئی ٹیسٹ نہیں جیت سکا۔ ایسا اسکے ساتھ 12 ویں مرتبہ ہوا جب ایشیزسریز میں وہ کوئی ٹیسٹ نہیں جیتا۔
ایشیز سریز میں انگلینڈ کو 3 مرتبہ5 ٹیسٹمیچوں کیسیریز میں تمام ٹیسٹ میچوں میں شکست ہوئی جبکہ9 مرتبہ اسے 5 یا اس زیادہ ٹیسٹ میچوں کیسیریز میں کسی ٹیسٹ میں فتح نہیں ملی۔1920-21 میں آسڑیلیا میں کھیلی گئی 5 ٹیسٹ میچوں کیسیریز میں انگلینڈ کو تمام ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسا دوسری مرتبہ2006-07 میں آسڑیلیا میں کھیلی گئی سیریز میں ہوا تھا۔2013-14 میں آسڑیلیا نے اپنے گھرپر انگلینڈٖ کے خلاف5 ٹیسٹمیچوں کیسیریز5-0 سے جیتی تھی۔
انگلینڈکو پہلی مرتبہ 5 ٹیسٹ میچوں کی ایشیز سریز میں کوئی بھی فتح 1899 میں انگلینڈ میں کھیلی گئی سیریز میں نہیں ملی تھی۔ اس سیریز میں جو5 ٹیسٹ کھیلے گئے تھے اس میں آسٹریلیا نے ایک ٹیسٹ جیتا تھا جبکہ 4 ٹیسٹبغیر کسی فیصلے کے ختم ہوئے تھے۔
انگلینڈ میں 1921 میں کھیلی گئی5 ٹیسٹ میچوں کیسیریز میں آسڑیلیا نے3 ٹیسٹ میچ جیتے تھے جبکہ2 ٹیسٹ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوئے تھے۔ اسی طرح 1946-47میں ہوا تھا ۔ اس سیریز میں بھی آسڑیلیا نے3 ٹیسٹ میچ جیتے تھے جبکہ 2 ٹیسٹ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوئے تھے۔
انگلینڈمیں1948میں کھیلی گئی 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسڑیلیا نے4 ٹیسٹجیتے تھے جبکہ ایک ٹیسٹبرابر رہا تھا۔1958-59 میں آسڑیلیا میں کھیلی گئی 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھی بالکل ایسا ہی ہواتھا۔ آسڑیلیا نے پہلے2 ٹیسٹ جیتے تھے جبکہ تیسرا ٹیسٹبرابر رہا تھا۔ سیریز کے آخری2 ٹیسٹ میچوں میں اس نے کامیابی درج کی تھی۔
انگلینڈ میں1964 میں ہوئی 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسڑیلیا نے ایک ٹیسٹ جیتا تھا جبکہ4 ٹیسٹ بغیر کسی فیصلہ کے ختم ہوئے تھے۔اس سیریز میں آسڑیلیا نے تیسرا ٹیسٹ7 وکٹ سے جیتا تھا۔
انگلینڈ میں1989 میں ایشیزسیریز میں ٹیسٹ کھیلے گئے تھے۔ اس سریز میں آسڑیلیا نے4 ٹیسٹ جیتے تھے جبکہ 2 ٹیسٹ ڈر ا رہے تھے۔
4 سال بعد آسڑیلیا میں ہوئی5 ٹیسٹ میچوں کیسیریز میں میزبان ٹیم نے3 ٹیسٹجیتے تھے جبکہ 2 ٹیسٹ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوئے تھے۔
آسڑیلیا نے انگلینڈ کے خلاف اپنے گھر پر لگاتار3 سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس نے حالیہ سیریز سے پہلے2006-07اور2013-14میں تمام5 ٹیسٹ میچوں میں جیت درج کی تھی۔
آسڑیلیا نے ابھی تک انگلینڈ کے خلاف346 ٹیسٹ کھیلے ہیں اس میں144 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انگلینڈ نے108 ٹیسٹ جیتے ہیں جبکہ94 ٹیسٹ برابررہے ہیں۔