چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے پاک بھارت سیریز سے متعلق ابھی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دے سکتا ، وزیراعظم نوازشریف کی بھی خواہش ہے کہ پاک بھارت سیریز کا انعقاد ہو ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے صدر کے حوالے سے 4 اکتوبر کو ممبئی میں اہم اجلاس ہو گا، جگموہن ڈالمیا کی وفات سے پاکستان کرکٹ اپنے دوست سے محروم ہو گیا ۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا چیئرمین بی سی سی آئی کی تعیناتی کا انتظار ہے، بی سی سی آئی کے نئے چیئرمین سے بھارت کے دورے پر بات ہو گی،امید ہے پاک بھارت کرکٹ سیریز ہو گی۔
شہریار خان کا کہنا تھا بھارت کا کرکٹ سیریز کھیلنے سے متعلق جواب آ گیا ہے، اگر بھارت کرکٹ سیریز نہیں کھیلتا تو اس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، تاہم ابھی پاک بھارت سیریز سے متعلق ابھی کوئی ڈیڈلائن نہیں دے سکتا، وزیراعظم کا پاک بھارت سیریز سے متعلق بات کرنا خوش آئند ہے۔