جمعیت نے جامعہ اردوکی تاریخ میں پہلی بار کانووکیشن کا انعقاد کرکے تاریخ رقم کردی

308

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ اردو نے جامعہ اردو کی تاریخ میں پہلی بار تقسیم ِ اسناد کا جلسہ کرکے معرکہ رقم کردیا۔وفاقی جامعہ اردو جو کہ پاکستان کی ایک نامور و تاریخی جامعہ کی حیثیت رکھتی ہے، مگر حیرت انگیز طور پر جامعہ کی تاریخ میں تقریب ِ تقسیم ِاسناد کا انعقاد نہ ہوسکا نہ ہی انتظامیہ نے کبھی اس پہلو پر غور کیا۔طلباءکی اسی ضرورت کو مدِنظر رکھتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ اردو گلشن کیمپس نے اپنے بل بوتے پر طلبا و طالبات کے لئے،
جلسہءتقسیم ِ اسناد بعنوان ©”FUUAST GRADUATION CEREMONY“ کا اہتمام کیا

جس میں جامعہ کے گیارہ سو سے زائد موجودہ اور فارغ التحصیل طلبائ، والدین اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی محترمہ شہلا رضا بطور مہمان ِ خصوصی شریک ہوئیںاور طلباءمیں اسناد تقسیم کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جمعیت طلبا اور علم و ادب کی خدمت میں ہمیشہ اپنا کردار بڑھ چڑھ کر ادا کرتی نظر آتی ہے۔جو کام محکمہ تعلیم اور جامعہ اردو کی ذمہ داری ہے ، اسکو کرنے میں جمعیت بازی لے گئی۔

اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حمزہ صدیقی،ناظم جامعہ اردو حافظ مقصود احمد،اسٹوڈنٹ ایڈوائزر محمد افضال سمیت مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔
تقسیم اسناد کے اس جلسے میں طلباءمیں گاﺅن،کیپ،شیلڈز،سرٹیفکیٹ،اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءکے لئے قرآن مجید کے نسخے تقسیم کئے گئے۔کانووکیشن میں بڑی تعداد میں طلباءنے رجسٹریشن کروائی جبکہ گیارہ سو سے زائد طلباءمیں اسناد تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر طلباءکا جوش و خروش عروج پر رہااور انہوں نے جمعیت کی اس سرگرمی کو بھرپور انداز میں سراہا۔