بھائی بھی ثنا اللہ زہری کا مخالف نکلا 

153

کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان کے مستعفی وزیراعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری کی مخالفت ان کے بھائی سابق صوبائی وزیر داخلہ ظفر اللہ زہری نے بھی کی اور انہوں نے تحریک عدم اعتماد میں مسلم لیگ (ن) کے باغی ارکان اور جے یو آئی کا ساتھ دیا۔ ظفر اللہ زہری کے اپنے بھائی ثناء اللہ زہری سے شدید اختلافات چل رہے ہیں اور انہوں نے بی این پی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑکر کامیابی حاصل کی تھی اور تحریک عدم اعتماد میں اپنے بھائی کے بجائے اپوزیشن اور مسلم لیگ (ن) کے منحرف ارکان کا ساتھ دیا۔