مالی سال 18ء کے ابتدائی 6  ماہ میں9744.75 املین ارب ڈالر کی ترسیلات موصو ل ہوئی

389

 

 

بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے مالی سال 18ء کے پہلے چھ ماہ (جولائی تا دسمبر) میں9744.75 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جبکہ گذشتہ برس کی اسی مدت میں9505.11 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

دسمبر2017ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت1723.57 ملین ڈالر تھی جو نومبر 2017ء کے مقابلے میں 9.31فیصد زیادہ، اور دسمبر2016ء کے مقابلے میں 8.72فیصدزیادہ ہیں۔ بلحاظ ملک دسمبر2017ء کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں(بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب431.97 ملین ڈالر، 396.74 ملین ڈالر،234.76 ملین ڈالر،223.3 ملین ڈالر،188.76 ملین ڈالر، اور 54.87 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے،جبکہ دسمبر2016ء میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب475.75 ملین ڈالر،339.95 ملین ڈالر،182.19 ملین ڈالر، 181.85 ملین ڈالر،203.63 ملین ڈالر اور35.09 ملین ڈالر تھیں۔ دسمبر2017ء کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر193.17 ملین ڈالر رہیں جبکہ دسمبر2016ء میں ان ملکوں سے166.91 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔
٭٭٭