ہیم ٹیکسٹائل میں 55 پاکستانی کمپنیاں مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں

598

نمائش میں 800سے زائد پاکستانی وفود شریک ہیں جن میں مختلف یونیورسٹیوں کے 100کے قریب طلبا بھی شامل ہیں
64 سے زائد ممالک کی 2ہزار 975 کمپنیاں مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں،میلہ 9تا 12جنوری 2018 ءجاری رہے گا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقد ہونے والی ٹیکسٹائل کی بڑی عالمی نمائش ہیم ٹٹیکسٹائل میں 55 پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں جبکہ بین الاقوامی نمائش میں 800سے زائد پاکستانی وفود شریک ہیں جن میں مختلف یونیورسٹیوں کے 100کے قریب طلبا بھی شامل ہیں۔ آل پاکستان بیڈشیٹ اینڈ اپ ہوسٹری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر عمران محمود نے کہا ہے کہ گذشتہ روز شروع ہونے والی ٹیکسٹائل کی سب سے بڑی عالمی تجارتی نمائش میں 64 سے زائد ممالک کی 2ہزار 975 کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چار روزہ عالمی تجارتی میلہ 9تا 12جنوری 2018 کو منعقد ہو رہا ہے جس میں 55 پاکستانی کمپنیاں اور 800 سے زائد تجارتی وفود شریک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت اور مصنوعات کی نمائش سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔