اراکین پارلیمنٹ آج رات 12بجے تک گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں،الیکشن کمیشن

265

الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کے اوقات میں توسیع کردی ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اراکین پارلیمنٹ آج رات بارہ بجے تک اپنے گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں ۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اراکین پارلیمنٹ آج رات 12 بجے تک اثاثوں کے گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق گوشوارےاسلام آباد کےعلاوہ صوبائی دفاترمیں بھی جمع کرائےجاسکتےہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم نوازشریف، سربراہ تحریک انصاف عمران خان ، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ، اپوزیشن لیڈڑ خورشیدشاہ ، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار، حمزہ شہباز ، فاروق ستار نے بھی گوشوارے جمع کرا دیئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کے104میں سے96ارکان نےاثاثوں کےگوشوارے جمع کرا دیے، سندھ اسمبلی کے 168 میں سے 60 ارکان کے گوشوارے جمع، پنجاب اسمبلی کے371 میں سے 180 ارکان نے گوشوارے جمع کرا دیے، قومی اسمبلی کے 342 میں سے 173 ارکان نے گوشوارے جمع کرا دیے، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 124 میں سے 70 ارکان نےگوشوارے جمع کرا دیے، بلوچستان اسمبلی کے 65 میں سے 20 ارکان نے گوشوارے جمع کرا دیے۔