وزیر خزانہ نے اکتوبر کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستمبر کی قیمتیں برقرار رہیں گی ۔ کہتے ہیں ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتربر تک توسیع کر دی ہے ۔
ایف بی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہنا تھا اوگرا نے پیٹرول پر 15 پیسے کمی کی سفارش کی تھی تاہم پیٹرول کی قیمت اس مہینے بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا اس وقت ملک میں فی لیٹر پیٹرول کی قمیت 74 روپے 3 پیسے ہے جبکہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 82 روپے 36 پیسے ہے ۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ترغیب دینے کیلئے ہے ۔ یوروبانڈ کے حوالے سے اسحاق ڈار کا کہنا تھا یورو بانڈز کے لیے 8 کی بجائے 4 روڈ شوز طے کیے گئے،دنیا کی 8 بڑی سرمایہ کار کمپنیوں نے یورو بانڈ لیے ہیں، امریکا اور برطانیہ کی کمپنیوں نے 38،38 فیصد یورو بانڈز لیے ہیں۔