کراچی:چمڑے کے گودام میں لگنے والی آگ شدت اختیار کر گئی

188

کراچی کے علاقے سوکوارٹرز میں چمڑے کے گودام میں لگنے والی آگ نے شدت اختیار کر لی ۔ فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے گودام میں قالین بننے کے بعد بچنے والا سامان رکھا جاتا تھا ۔ گودام مالک کا کہنا ہے بھتہ نہ دینے پر آگ لگائی گئی ۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے چمڑے کے گودام میں لگنے والے آگ کی وجہ سے قریبی دوکانوں کی دیواریں گر گئی ہیں ۔ فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لئے 6 فائر ٹینڈرز اور 2 باؤزر آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ درجنوں فائر فائٹرز بھی آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں ۔ فائربریگیڈ عملے کا کہنا ہے کہ آگ کے وجہ سے قریب کے چار گھر بھی شدید متاثر ہوئے ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

دوسری جانب گودام کے مالک حمید کا کہنا ہے کہ نامعلوم بھتہ خوروں کی طرف سے بھتہ وصولی کی کالیں آتی تھی ، بھتہ نہ دینے پر بھتہ خوروں نے گودام کو آگ لگائی ہے ۔ ریسکیو ذرائع آگ کی شدت کی وجہ سے مالک گودام کی طبیعت بگڑ گئی ہے جس کو طبی امداد کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔