محنت کشوں کے بچوں کیلئے مقابلہ مبا حثہ اور بیت با زی طلبہ کی صلا حیتوں کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کریگا،وزیر محنت

655

سید نا صر حسین شاہ کا سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب۔
سندھ ورکرز ویلفیئر بو رڈ کے زیر اہتمام تقریب میں قصور کی زینب کیلئے ایک منٹ کی خاموشی ،
واقعہ متعلقہ پولیس اور حکومت پنجا ب پر ایک سوالیہ نشان ہے، صوبا ئی وزیر محنت سید نا صر حسین شاہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبا ئی وزیر اطلا عات، محنت ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ سید نا صر حسین شاہ ، نے کہا ہے کہ محنت کشوں کے بچوں کیلئے مقابلہ بیت با زی اور مقابلہ مبا حثہ کا انعقاد طلبہ و طالبات کی صلا حیتوں کو اجاگر کرنے کے سلسلے کلیدی کردار ادا کریگا،تعلیمی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی انتہا ئی اہمیت کے حامل ہو تی ہیں اور بچوں میں نظم و ضبط پیدا کرنے کے سلسلے میں معاون و مدد گار بھی ثابت ہو تی ہیں ۔ان خیالات کا اظہا رانہو ں نے آج سندھ ورکرز ویلفیئر بو رڈ محکمہ محنت کے زیر انتظام محنت کشوں کے بچوں کے اسکولو ں کے درمیان مقابلہ مباحثہ اور بیت با زی 2017- ؁ . 2018 ؁کی سالا نہ تقریب کے مو قع پرمہما ن خصوصی کی حیثیت سے اپنے خطاب میں کیا ۔اس مو قع پر سیکریٹری محکمہ محنت سندھ عبد الرشید سولنگی ، سیکریٹری ورکرز ویلفیئربو رڈ جلا ل الدین مہر ،ڈائریکٹر لیبر خاد م حسین بھٹو،ڈپٹی سیکریٹر ی ورکرز ویلفیئر بو رڈ نذہت حبیب جبکہ منصفین میں معروف دانشور واساتذہ پروفیسر توصیف احمد خان ،پروفیسر انیس زیدی ،ریحانہ روہی اور مبین سیفی کے علاوہ دیگر بھی اس مو قع پر مو جو د تھے ۔صوبائی وزیر نے پروگرام کے انعقاد پر سیکریٹری لیبر رشید سولنگی ،سیکریٹری ورکرز ویلفیئر بو رجلا ل الدین مہر ،ڈپٹی سیکریٹر ی نذہت حبیب اور محکمہ کے تمام متعلقہ افسران و ملا زمین کی کا وشوں کو سراہا اور انکی تعریف کی ۔صوبائی وزیر نے مقابلے میں پو زیشن ہو لڈرز کی انعامی رقم بڑھا کر پچاس ،پچاس ہزار روپے دینے کا اعلا ن کیا ،جبکہ وعدہ کیا کہ اگلے پروگرام میں محنت کشوں کے بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامی رقم کو مزید بڑھا یا جا ئیگا۔انہو ں نے کہا کہ حکومت کی مسلسل توجہ اور کا وشوں کے با عث محنت کشوں کے بچوں کی چھپی ہو ئی صلاحیتیں اجاگر ہو رہی ہیں ،جس کے نتیجے میں وہ مختلف بو رڈز میں نما یا ں پوزیشن بھی حاصل کررہے ہیں ۔ اس مو قع پر میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے وزیر محنت نے کہاکہ قصور پنجاب کی معصوم بچی زینب کے والدین کے ساتھ یکجہتی کیلئے اس پروگرام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیا ر کی گئی ۔یہ واقعہ انتہائی دل دہلا نے والا ہے ،جس پر پو ری قوم نا صرف سوگوار ہے بلکہ ذمہ دار مجرم کے خلاف سخت غصہ کی حالت میں بھی ہے ۔صوبا ئی وزیر نے کہا کہ وہ اس افسوس نا ک واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قصور کا واقعہ متعلقہ پولیس اور حکومت پنجاب کیلئے ایک سوالیہ نشان اور چیلنج بھی ہے۔ پنجا ب حکومت ظالم مجرم کو کیفرکردار تک پہنچائے اگر ضرورت پڑی تو حکومت سندھ اس سلسلے میں ہر ممکنہ تعاون کو تیا رہے ،ہما رے با صلا حیت افسران اس سلسلے میں مکمل تعاون کرینگے ۔انہو ں نے کہا کہ والدین اور عوام کا احتتاج فطری تھا مگر عوام پر براہ راست گولیا ں چلا ئیں گئیں ۔زینب کے والدین کو ہر صورت میں انصاف ملنا چاہئے ، صوبا ئی وزیر نے کہا کہ آج کے دن یکجہتی کے طور پر معصوم زینب کو یا د رکھا گیا ۔پروگرام کے آخر میں صوبا ئی وزیر نے پو زیشن ہو لڈرز میں ایوارڈ اور اسنا د تقسیم کیئے ۔بیت با زی کے مقابلے میں ورکرز اسکول نیو کراچی کی ٹیم نے پہلی ،کو رنگی نے دوسری اور حیدرآبا د کی ٹیم نے تیسری پو زیشن حاصل کی ،جبکہ مباحثہ کے مقابلے میں پہلی پو زیشن ام بریرہ،دوسری پوزیشن سکھر اسکول کے محمد زیرک اورتیسری پو زیشن دعا مصطفی نے حاصل کی ۔