رچرڈ مورین پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے سی ای او مقرر

319

کراچی ;پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی تاریخ میں پہلی بار سی ای او کے عہدے پر غیر ملکی فرد کا تقرر کیا گیا ہے اور کینیڈین نژاد رچرڈ مورین کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا نیا سی ای او مقرر کردیا گیا ہے ۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چینی کنسورشم کی جانب سے اسٹاک ایکس چینج کے 40فیصد حصص کی خریداری کے بعد رچرڈ مورین کی بطور سی ای او تقرری عمل میں آئی ہے جبکہ اس سے قبل سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن بھی غیر ملکی فرد کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے سی ای او کے عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دی چکی ہے ۔رچرڈ مورین کیپیٹل مارکیٹ کا تیس سالہ تجربہ رکھتے ہیں اور اس سے قبل وہ ماریشش اسٹاک ایکس چینج کے سربراہ کی حیثیت سے بھی کام کرچکے ہیں۔ رچرڈ مورین نے 1982 میں مانٹریال یونیورسٹی سے اکنامکس میں بیچلرز اور 1988 میں میک گل یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی،مورین نے 1984 میں کینیڈیئن سیکیورٹیز کورس اور چیف کمپلائنس افسر کی سند بھی حاصل کی ہے۔کنیڈین نژاد رچرڈ مورین مغربی افریقہ کی ریجنل اسٹاک ایکس چینج کے چیف آف مشن بھی تعینات رہے ہیں۔