لاہور:پی ٹی آئی 11اکتوبرکوپھرہارے گی،راناثناءاللہ

209
پنجاب اسمبلی ،قرآن کی لازمی تعلیم،اذان اور خطبے کیلیے لاؤڈ اسپیکر سے متعلق 2بل منظور
پنجاب اسمبلی ،قرآن کی لازمی تعلیم،اذان اور خطبے کیلیے لاؤڈ اسپیکر سے متعلق 2بل منظور

وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے عمران خان نے اپنے لشکر کے ساتھ 126 دن اسلام آباد میں دھرنا دیا پھر دھول چاٹ کر واپس گئے ۔ کہتے ہیں 11 اکتوبر کو ایک مرتبہ پھر پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا لاہور ن لیگ کا تھا اور ہے تحریک انصاف کو 11 اکتوبر کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا، عمران خان نے اپنے لشکر کیساتھ 126 دن دھرنا دیا مگر دھول چاٹ کر واپس گئے۔

وزیرقانون پنجاب کا کہنا تھا عسکری اداروں نے ملک بھر سے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کئے، پنجاب بھر میں دینی مدارس کی چیکنگ کاسلسلہ جاری ہے، اور 532 مدارس کو چیکنگ کے بعد کلیئر قرار دیا جا چکا ہے۔ راناثناءاللہ کا کہنا تھا ملک میں داعش کا کوئی وجود نہیں، پھر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا رضاربانی کی نیب پرتنقیددرست نہیں، اگر کسی کو نیب سے شکایت ہے تو سپریم جوڈیشل کونسل سے رابطہ کر سکتا ہے۔