نواب ثنااللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتمادضروری تھی‘سرفراز بگٹی

280

کوئٹہ(آن لائن)سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ نواب ثنااللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایک آئینی وجمہوری راستہ تھا کیونکہ بلوچستان میں بدامنی ، بے روزگاری اور پسماندگی انتہا کو پہنچ گئی تھی۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے مری آباد ہاکی گراؤنڈ میں تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کا کہ نواب ثنا اللہ زہری نے استعفا دے دیاہے،اب ان کی غلطیوں پر مزید کوئی بات کرنا فضول ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں30 ہزار اسامیاں خالی ہیں، اگر30
ہزار نوجوان بھرتی ہو جاتے تو کافی حد تک بے روزگاری کا خاتمہ ہو جاتا، سی پیک منصوبے سے صرف پنجاب نے استعفادہ لیا۔اب ہم میں سے جو بھی وزیراعلیٰ آئے گا وہ صوبے کے مسائل کو کافی حد تک حل کریں گے اور امید ہے کہ ہر شعبے میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف ہزارہ قوم نے بڑی قربانیاں دی ہیں،دہشت گردوں نے ہمارے اسپتالوں، اسکولوں اور کھیل کے میدانوں کو ویران اورپاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی بھر پور کو شش کی مگر ہم ان کے عزائم کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ بلوچستان اسمبلی کے قریب جو خودکش حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔