عام انتخابات میں 544 ووٹ حاصل کرنے  والے عبدالقدوس بزنجو پرقسمت مہربان

262

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)قسمت مہربان ہو تو ایسے۔عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ اگر وہ صوبے کے وزیراعلیٰ بنے تو 544 ووٹ لے کر منتخب ہونے والے ایسے پارلیمنٹرین ہوں گے جو بلوچستان کے ایک کروڑ 23 لاکھ بلوچستانیوں کی قسمت کے فیصلے کریں گے۔