وفاقی حکومت نے 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیرپرعام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے صبح 10بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی۔
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والی نوٹی فکیشن کے مطابق رواں سال بھی ملک بھر میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور ملی جذبے سے بنایا جائے گا۔اور 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی اور تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند ر ہیں گے۔
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیربنائی جائے گی۔ اس کے علاوہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیوں، مذاکروں اورکانفرنسس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت اورکشمیریوں کے حق خود ارادیت کی غرض و غایت اوربھارتی قابض فوج کے نہتے عوام پر ظلم وستم پر روشنی ڈالی جائے گی۔
ہرسال کی طرح ملک بھر میں کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے صبح 10 بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی۔