ہرارے:پہلاون ڈے ، پاکستان نے زمبابوے کو 131 رنز سے شکست دے دی

268

پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو 131 رنز سے شکست دے دی ۔ زمبابوے کی ٹیم 260 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 128 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ تین میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہو گئی ۔ پاکسستان کی طرف سے یاسر شاہ نے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

ہرارے سپورٹس کلب میں ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان 259 رنز اسکور بنائے تھے ۔ جواب میں زمبابوے کی ٹیم ساری ٹیم 128 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ زمبابوے کی طرف سے سب سے نمایاں بلے باز ایس سی ویلیم رہے جنہوں نے 31 گیندوں پر 26 رنز اسکور کئے ۔

زمبابوے کی طرف سے اننگز کا آغاز بی بی چاری اور چیبھابھا نے کیا ۔ تاہم 23 کے مجموعی اسکور پر زمبابوے کی پہلے وکٹ گر گئی جب چیبھابھا 27 گیندوں 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ان کی وکٹ عماد وسیم نے حاصل کی ۔ دوسری وکٹ 38 کے مجموعی اسکور پر گری جب بی بی چاری 36 گیندوں پر 16 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔ زمبابوے کی تیسری وکٹ 54 رنز پر ، چوتھی وکٹ 89 رنز پر ، پانچویں وکٹ 101 رنز پر ، چھٹی وکٹ 107 رنز پر اور آٹھویں وکٹ 122 رنز پر گی ۔ نویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اے جی کریمر تھے جنہوں نے 4 گیندوں پر 2 رنز اسکور کئے ۔ زمبابوے کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی پے ینگارا تھے جنہوں نے 6 گیندوں پر 4 رنزاسکور کئے ۔ اس طرح زمبابوے کی ساری ٹیم 37 اوورز میں 128 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

پاکستان کی طرف سے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے یاسر شاہ نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ ہو کیا ۔ جبکہ شعیب ملک نے 3 اور عماد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

اس سے پہلے زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز اسکور کئے اور زمبابوے کو جیت کے لئے 260 رنز کا ہدف دیا ۔ پاکستان کی طرف سے اظہر علی اور احمد شہزاد نے اننگ کا آغاز کیا ۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 16 رنز پر گری جب اظہر علی 22 گیندوں پر 11 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے ۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 24 کے مجموعی اسکور پر گری جب احمد شہزاد 16 گیندوں پر 12 رنز بنا کر پاینگارا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ 35 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی تیسری وکٹ گری جب محمد حفیظ 19 گیندوں پر 10 رنز بنا کر جونگوے کی گیند پر کیچ پکڑا کو پویلین لوٹ گئے ۔ چوتھی گرنے والی وکٹ شعیب ملک کی تھی جو 49 گیندوں پر 31 رنز بنا کر نیمبو کی گیند پر بولڈ ہو گئے اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور 100 رنز تھا ۔ 128 رنز پاکستان کی پانچویں وکٹ گری جب سرفراز احمد 59 گیندوں پر 44 رنز پر کیچ پکڑا کو پویلین لوٹ گئے ۔ چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عماد وسیم تھے جنہوں نے 61 گیندوں پر 61 رنز اسکور کئے ۔ محمد رضوان نے 74 گیندوں پر 75 رنز اسکور کئے اور ناٹ آؤٹ رہے ۔ اس طرح پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ پچاس اوورز میں 259 رنز بنائے اور زمبابوے کو جیت کے لئے 260 رنز کا ہدف دیا ۔

زمبابوے کی طرف سے پاینگارا ، کریمر ، جونگوے اور نیمبو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جب پاکستان کے بلے باز اظہرعلی اور عماد وسیم رن آؤٹ ہوئے ۔