اسلام آباد:زرمبادلہ کے ذخائر20ارب ڈالرہوگئے،وزیرخزانہ اسحاق ڈار

147

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر ہو گئے ہیں ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اس وقت اسٹیٹ بینک کے پاس 15 ارب ڈالر اور باقی 5 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس ہیں ۔

ودہولوڈنگ ٹیکس کے حوالے اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ جو ٹیکس نمبر رکھتے ہیں ان سے ودہولڈنگ ٹیکس نہیں لیا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ قرضوں کی واپسی کے لیے آئی ایم ایف سے پروگرام طے کر لیا ہے ۔