آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے ہم ہر قسم کی پراکسی وار کے خلاف ہیں اور اپنی زمین پر بھی کسی کو پراکسی وار کی اجازت نہیں دیں گے ، عزت اور وقار پر کبھی سودے بازی نہیں کریں گے، آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے کسی نئے گروپ کو سر اٹھانے نہیں دیں گے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا ہاؤس آف کامن اور انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فاراسٹریٹجک اسٹڈیز کا دورہ کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی ایوان نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا دہشت گردوں اور ان کی نرسریوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ہمارےماحول اورپس منظرکوسمجھنےکی ضرورت ہے، علاقائی امن کیلئےبین الاقوامی برادری سےمثبت کردارکی توقع رکھتے ہیں۔
جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا عزت اور وقار پر کبھی سودے بازی نہیں کریں گے، ملک بھرمیں دہشت گردوں کے سلیپرز سیل کا پیچھا کیا جائے گا، طویل مدت کامیابی کے لئے دہشت گرد تنظیموں کی فنڈنگ پر نظر رکھنا ہو گی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا ہم مختلف دہشتگرد گروپس کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ، کسی نئے گروپ کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا ہم پراکسی وارکیخلاف ہیں ، اپنی زمین پر بھی پراکسی وار کی اجازت نہیں دیں گے، دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے اس کے خلاف اجتماعی عالمی رسپانس ہونا چاہیے، ہم چاہتےہیں کہ تمام دہشت گرد اور ان کی نرسریاں ختم ہوں، آج سے کچھ عرصہ پہلے ملک میں مایوسی کی کیفیت تھی۔
اقتصادی راہداری منصوبے پر بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا پاک چین اقتصادی راہداری علاقے میں خوشحالی لائے گا، اقتصادی راہداری منصوبےکی کامیابی کےلئےہرقدم اٹھائیں گے۔