ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور کے خلاف تھانہ گلبہار میں غداری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
پولیس کے مطابق محمد انور کے خلاف مقدمہ محمد عمران نامی شخص کی درخواست پر کراچی کے گلبہار تھانے میں درج کیا گیا ہے ۔ درخواست میں مدعی نے موقف اختیار کیا ہے کہ میڈیا سے پتا چلا کہ محمدانور نے کراچی میں دہشتگردی کیلئے را سے مدد لی ۔ مدعی کا درخواست میں کہنا ہے کہ پاکستان کو بچانے کیلئے مقدمہ درج کر کے محمدانور کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لایا جائے۔ پولیس کے مطابق محمد انور کے خلاف غداری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کےرہنما محمد انور اس وقت لندن میں مقیم ہے ۔