بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کاانتخاب 2سابق وزرائے اعلیٰ ایوان سے غیر حاضر

187

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے موقع پر 2سابق وزرائے اعلیٰ نواب ثنا اللہ زہری اور ڈاکٹر عبدالمالک
بلوچ موجود نہیں تھے۔ ہفتے کو بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کے موقع پر نواب ثنا اللہ زہری اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ غیر حاضر پائے گئے اور اعتماد کے ووٹ کے دوران دونوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیے۔