آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے سابق وزیرداخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے قتل میں ملوث پہلا ملزم گرفتار کرنے کا دعویٰ کر دیا ۔ کہتے ہیں گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے شجاع خانزادہ کے قتل میں ملوث پہلا ملزم قاسم معاویہ گرفتار کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ شجاع خانزادہ کو نشانہ بنانے کا پروگرام پہلے سے بنا رکھا تھا ۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا حملے کا ماسٹر مائنڈ کالعدم ٹی ٹی پی کا قاری سہیل تھا جو ابھی مفرور ہے ۔ مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا دہشتگرد قاسم معاویہ کی گرفتاری کے بعد کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کا کیس جلد حل کر لیں گے ۔