بلوچستان : نو منتخب وزرا کو محکموں کے قلمدان تفویض 

350

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان کے نو منتخب وزرا کو محکموں کے قلمدان سونپ دیے گئے۔حکومت بلوچستان کے ایک اعلا میے کے مطابق طاہر محمود خان کو محکمہ تعلیم، سردار سرفراز ڈومکی کو محکمہ ماہی گیری، نواب چنگیز خان مری کو محکمہ آبپاشی و توانائی،میر سرفراز احمد بگٹی کو محکمہ داخلہ ، جیل خانہ جات و پی ڈی ایم اے، جعفر خان مندوخیل کو محکمہ زراعت و امداد باہمی،
عبدالماجد ابڑو کو محکمہ صحت ، محترمہ راحت فائق جمالی کو محکمہ محنت و افرادی قوت اور صنعت و حرفت ،عامر خان رند کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی، غلام دستگیر بادینی کو محکمہ بلدیات دیہی ترقی اور اربن پلاننگ، محمد اکبر آسکانی کو محکمہ مائنز،سید محمد رضا کو قانون و پارلیمانی امور،پراسیکیوشن،جنگلات و جنگلی حیات اور لائیو اسٹاک، محمد عاصم کرد گیلو کو محکمہ مواصلات و تعمیرات ، منظور احمد کاکڑ کو ریونیو اور پرنس احمد علی کو سائنس ، انفارمیشن ٹیکنالوجی و ماحولیات کے محکمے تفویض کیے گئے ہیں۔