نیویارک:مذاکرات سےحل نکلتاہےتوبھارت تیارہے،بھارتی وزیرخارجہ

244

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے مذاکرات سے حل نکلتا تو بھارت تمام حل طلب معاملات سلجھانے کے لیے تیار ہے ۔ کہتی ہیں طاقت کے استعمال سے دنیا میں مسائل بڑھے ہیں ۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا بھارت پاکستان سے تمام حل طلب معاملات مذاکرات کے ذریعے سلجھانے کیلیے تیار ہے۔ سشماسوراج کا کہنا تھا وزیراعظم نوازشریف نے کل 4 تجاویز پیش کیں ، ہم کہتے ہیں ایک ہی تجویز کافی ہے دہشتگردی چھوڑیے مذاکرات کیجئے ۔

بھارتی وزیرخارجہ کا کہنا تھا بھارت پچھلے 25 سال سے دہشت گردی کا سامنا کررہا ہے،بین الاقوامی دہشت گردی کوصرف بین الاقوامی کارروائی سےختم کیاجاسکتاہے، دہشت گردی میں کمی ہوئی ہےلیکن اسےبڑھانےوالےملکوں کامقابلہ نہیں کیاگیا۔

سشما سوراج کا کہنا تھا کہ عالمی امن مشن کےلئے بھارت اب تک ایک لاکھ 80 ہزار فوجی فراہم کر چکا ہے، جو ممالک امن مشن میں زیادہ فوجی دیتے ہیں ان کی سنی نہیں جاتی۔ ان کا کہنا تھا دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ، دہشت گردوں میں اچھے برے کا فرق نہیں کرنا چاہیے، دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر اختیار کیا جانا قبول نہیں۔