کراچی:موسمیات کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی ، دو دہشتگرد گرفتار

227

کراچی کے علاقے موسمیات کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے نیول ہیڈکوارٹرز پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ نے میڈیا کو تفصیلا ت بتاتے ہوئے کہا کہ گرفتار دہشتگردوں کو تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔ ایس ایس پی کے مطابق گرفتار دہشتگرد نجی یونیورسٹی کے گریجوایٹ ہیں اور تحریک طالبان افغانستان اور پاکستان کے لئے کام کرتے تھے ۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا گرفتار دہشتگردوں میں محمد ظریف اور عبدالغفور شامل ہیں جبکہ ان کے چار ساتھی روپوش ہیں ، ملزمان سے افغانستان کی 25 سمیں برآمد ہوئی ہیں جن سے ملزمان غیر قانونی طور پر ایکس چینج چلا رہے تھے ۔ جنید شیخ کا کہنا تھا ملزمان مذموم کارروائیوں کے لئے فنڈ اکٹھا کرتے تھے اور اس فنڈ کو ملزمان امریکا، افغانستان ، کینیڈا اور دیگر ممالک میں اپنےساتھیوں کو فرام کرتے تھے۔

ایس ایس پی جنید شیخ کا کہنا تھا دوران تفتیش ملزمان نے دہشت گردی کی17کارروائیوں میں سہولت فراہم کرنے کا اعتراف کیا، ملزمان سانحہ صفورا، سی آئی ڈی سول لائن پر حملے کے سہولت کار بھی ہیں۔