عمران خان کو عوامی مفادکےمنصوبےہضم نہیں ہوتے،پرویزرشید

190

وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے الیکشن کمیشن نے عمران خان کی دھمکیوں سے مرغوب ہوکر کسان پیکج معطل کیا ، حکومت نے کسان پیکج کی بحالی کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کہتے ہیں عمران خان کو عوامی مفاد کے منصوبے ہضم نہیں ہوتے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں پرویزرشید کا کہنا تھا کسان پیکیج صرف لاہور اور لودھراں کیلئے نہیں تھا جوعمران خان نے معطل کرا دیا۔ ان کا کہنا تھا پورے ملک کے کاشتکار تحریک انصاف سربراہ کو  بددعائیں دے رہے ہیں۔ پرویز رشید کا کہنا تھا دانش اسکولوں پر بھی عمران خان نے اعتراض کیا، عمران خان کو اعتراض کے سوا کچھ اور کرنا نہیں آتا۔

وزیراطلاعات کا کہناتھا کہ وزیر اعظم نے اپنا وعدہ پورا کرنے کیلئے کسان پیکیج دیا۔ عمران خان نے بھی پنجاب میں تین کسان کنونشن کرائے ہم نے کوئی اعتراض نہیں کیا لیکن مسئلہ یہ ہے کہ انھیں عوامی مفادات کے منصوبے ہضم نہیں ہوتے ۔ ان کا کہنا تھا کسان پیکج ساڑھے12ایکڑزمین والےکسانوں کےلیےہے۔

پرویزرشید کا کہناتھا کہ کسان پیکیج کا معطل ہونا عوام اور کسانوں کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔ کسان پیکج کسی حلقےکےلیےنہیں بلکہ پورے ملک کے لیےہے، کسان پیکج کاتعلق جاگیرداروں سےنہیں چھوٹےکاشتکاروں سےہے۔ وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا بین الاقوامی سطح پرچاول اورکپاس کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ چاول اور کپاس کے پیداواری اخراجات میں اضافہ ہوا، انھوں نے اعلان کیا کہ وزیراعظم پیکیج کے تحت مراعات کسانوں تک پہنچائے بغیرچین سے نہیں بیٹھیں گے۔