سی این جی اسٹیشنز کومنگل کوکھل جائیںگے

278

کراچی(کامرس ڈیسک) سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی منگل کی صبح آٹھ بجے بحال کردی جائیگی۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق گیس لوڈمینجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی پیرکی صبح آٹھ بجے سے منگل کی صبح آٹھ بجے تک کےلئے معطل کی گئی تھی۔