بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام فیڈرل بی ایریا میں واقع ادارہ امراض قلب اسپتال میں بعض ڈاکٹرز کو گزشتہ کئی برس سے نوکری کئے بغیر تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں۔

350

کراچی( اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام فیڈرل بی ایریا میں واقع ادارہ امراض قلب میں بڑے پیمانے پر ملازمین کو گھر بیٹھے اور بیرون ممالک نوکریاں کرنے والے ڈاکٹرز کو گذشتہ کئی برس سے تنخواہیں دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے

اسپتال ذرائع کے مطابق کراچی انسٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزز میں بعض اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے بیرون ملک مقیم ڈاکٹرسمیت پیرا میڈیکل اور آفس اسٹاف کو گزشتہ کئی برس سے نوکری کئے بغیر تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں ،

ذرائع کا کہنا ہے کہ بؑ ض بااثر ڈاکٹرز گزشتہ کئی برسوں سے ملک سے باہر نوکریاں کررہے ہیں جبکہ آپریشن ٹھیٹر اسٹاف مختلف نجی اسپتالوں میں نوکریاں کرنے میں مصروف ہیں ، تاہم بعض اعلیٰ افسران کے حکم پر تمام غیر حاضر ملازمین کو لاکھوں روپے تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں ،

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر حاضر ملازمین اور اوٹی اسٹاف، مرد و خواتین نرسسز سمیت دیگر لوگ پورے مہینے میں ایک یا دو روز حاضری لگادیتے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ فزیکل ویریفکیشن سے قبل ایسے تمام ملازمین کو پے رول سے غائب کردیا گیا تھا تاہم ایک بار پھر گھوسٹ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع کردی گئی ہے ،

اسپتال ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسپتال کے اخراجات اور ملازمین کی تنخواہوں اور پے رول کی تحقیقاتی اداروں سے چھان بین کرائی جائے تو سنسنی خیز انکشافات سامنے آئیں گے ۔