صفدرچودھری نے پوری زندگی دین کی بے لوث خدمت کی،شمس الرحمن سواتی

204

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)امیرجماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمن سواتی 6روزہ تنظیمی دورے پر منصورہ لاہورپہنچ گئے اس دوران انہوں نے جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی اسٹیڈنگ کمیٹی برائے منصوبہ عمل کے اجلاس میں شرکت کی ،اجلاس میں کرپشن فری پاکستان کی دوسالہ کارکردگی کا جائزہ لے کر2018ء کیلیے اہداف کا تعین کیا گیااورعام انتخابات کے حوالے سے بھی ضروری امورطے کیے گئے ۔ بعدازاں امیرضلع نے جماعت اسلامی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات اورمولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ کے دیرینہ رفیق صفدر علی چودھری مرحوم کی رہائش گاہ پران کے اہلخانہ سے اظہارتعزیت اوردعائے مغفرت کی ۔ امیرضلع نے مرحو م رہنما کی اسلام کے فروغ کیلیے کی جانے کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ ان کی پوری زندگی دین کی بے لوث خدمت سے عبارت ہے۔شمس الرحمن سواتی ،جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے تین روز ہ اجلاس میں بھی بطورمنتخب رکن شوریٰ شریک ہوں گے۔اجلاس16جنوری تا18جنوری منصورہ لاہورمیں ہوگا ۔