دوسرے ون ڈے میں زمبابوے نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 5 رنز سے شکست دے دی ۔ زمبابوے ٹیم کی درخواست پر ایمپائر نے کم روشنی کی وجہ سے میچ روک دیا تھا ۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے 96 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی ۔
ہرارے سپورٹس کلب میں ہونے والے دوسرے ون ڈے میں زمبابونے نے پاکستان کو جیت کے 277 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان نے 48 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز اسکور بنا لئے ۔ پاکستان کو آخری دو اوورز میں جیت کے لئے 21 رنز درکار تھے کہ اس موقع پر زمبابوے کی ٹیم نے بیڈ لائٹ کی شکایت کر دی جس پر ایمپائر نے میچ روک دیا ۔ اس طرح پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 5 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ پاکستان کی طرف سے اظہر علی اور بلال آصف نے اننگز کا آغاز کیا ۔ مگر 2 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی جب آصف بلال بغیر کوئی رن بنائے پاینگارا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 8 کے مجموعی اسکور پر گری جب اظہر علی 11 گیندوں پر 1 بنا کر پاینگارا کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے ۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اسد شفیق تھے جنہوں نے 6 گیندوں پر 1 رن بنایا اس وقت پاکستان کے مجموعی اسکور 17 تھے ۔
چوتھی وکٹ 40 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد حفیظ 41 گیندوں پر 27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، وہ رن آؤٹ ہوئے۔ چھپن کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی پانچویں وکٹ گری ۔ پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سرفراز احمد تھے جنہوں نے 14 گیندوں پر 9 رنز اسکور کئے ۔ پاکستان کی چھٹی وکٹ 76 کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد رضوان 10 گیندوں پر 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ ان کی وکٹ کریمر نے حاصل کی ۔
اس موقع پر شعیب ملک اور عامریامین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کمان سنبھالی اور اسکور کو 187 رنز پر لے گئے ۔ پاکستان کی ساتویں وکٹ 187 رنز پر گری جب عامر یامین 68 گیندوں پر 62 رنز بنا کر چیکمبورا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ۔ پاکستان کی آٹھویں وکٹ 193 رنز پر گری ۔ جب وہاب ریاض 8 گیندوں پر 3 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے ۔
پاکستانی اننگز کے 43.4 اوورز کے اختتام پر بارش شروع ہو گئی اور میچ کو کچھ دیر کے لئے روک دیا گیا ۔ تاہم بارش جلد ہی تھم گئی اور میچ دوبارہ شروع ہو گیا ۔
بارش کے بعد پاکستان کو آخری چھ اوورز میں جیت کے لئے 61 رنز درکار تھے ۔ اس موقع پر شعیب ملک اور یاسر شاہ نے جم کر بیٹنگ کی اور اسکور پر بڑھاتے ہوئے 256 تک لے گئے ۔ اس موقع پر زمبابوے کی ٹیم بیڈ لائٹ کی شکایت کرتے ہوئے میچ کا پانسہ اپنی طرف پلٹ لیا ۔ اور پاکستان کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 5 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا ۔
اس پہلے زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے 277 رنز کا ہدف دیا ۔ زمبابوے کیطرف سے شیبابا 90 اور چکمبورا 67 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد اور محمد حفیظ نے دو دو وکٹیں حاصل کی جبکہ محمد عرفان کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔