قندوز:اتحادی افواج کا اسپتال پر فضائی حملہ ، 19 افراد جاں بحق ، 39 زخمی

198

قندوز کے ایک اسپتال پر امریکی اور نیٹو افواج کے فضائی حملے میں عملے کے تین ارکان سمیت 16 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہو گئے۔

Afg-1

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے شمالی شہر قندوز کے اسپتال پر اتحادی افواج نے فضائی حملہ اس وقت کیا جب اسپتال میں عملے سمیت 100 سے زائد افراد موجود تھے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فضائی حملہ 30 منٹ تک جاری رہا ۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے حملے کے وقت اسپتال میں زیادہ تر افغان باشندے موجود تھے ۔

Afg-2

غیرملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق فضائی حملے میں اسپتال عملے کے تین ارکار بھی جاں بحق ہوئے ہیں ۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نیٹو نے حملے کی ذمہ داری امریکی فوجیوں پر ڈالتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ یو ایس فورسز نے دھمکیاں ملنے پر مقامی وقت کے مطابق دو بج کر پندرہ منٹ پر قندوز شہر پر بمباری کی جس میں ایم ایس ایف کا ہسپتال میں زد میں آگیا جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔