ل?ار? م?? جاو?د ناگور? ?? دفتر پر حمل? م?? ان ?ا ب?ائ? جا? بحق

262

کراچی کے علاقے لیاری میں صوبائی وزیر کچی آبادی جاوید ناگوری کے دفتر پر دستی بم حملے میں صوبائی وزیر کے بھائی جاں بحق جب کہ 2گارڈز اور ایک سب انسپکٹر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لیاری میں شاہ ولی اللہ روڈ پر جاوید ناگوری کے دفتر پر ملزمان نے دستی بم حملہ کیا ، حملے میں صوبائی وزیر کے بھائی اکبر ناگوری شدید زخمی جب کہ سیکورٹی پر مامور گارڈز اور پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے،زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اکبر ناگوری دم توڑ گئے ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل سول اسپتال پہنچے اور تفصیلات اکھٹی کیں۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے حملے کو گینگ وار کے خلاف کارروائی کا رد عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں لیاری گینگ وار کے 30سے32ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے ہیں، صوبائی وزیر کے دفتر پر حملہ انہی کارروائیوں کا ردعمل ہوسکتا ہے۔