انٹرا پارٹی انتخابات 21جنوری کوہوں گے،جماعت اسلامی 

183

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے نائب امیر سید عزیر حامد نے کہا ہے کہ جے آئی یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن کے پانچویں مرحلے کے انتخابات 21 جنوری کو منعقد ہوں گے۔اس دن راولپنڈی شہر کی 4یونین کونسلوں اور چکلالہ کینٹ کے ایک وارڈ میں الیکشن ہوں گے۔ انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے اجلاس آج ہوگا۔ضلعی دفتر سید مودودی ؒ بلڈنگ میں الیکشن کے سلسلے میں کاغذات نامزدگی کی وصولی اور چانچ پڑتال کے بعد تفصیلات بیان کرتے ہوئے سید عزیر حامد نے کہا کہ جے آئی یوتھ انٹرا پارٹی الیکشن پی پی 11 یونین کونسل 33 ٗپی پی 12 یونین کونسل 3 اور 40 ٗپی پی 13 یونین کونسل 42 اور چکلالہ کینٹ بورڈ وارڈ نمبر1 میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں سے اُمیدیں وابستہ ہیں ۔ جماعت اسلامی ہر سطح پر نوجوانوں کو قیادت کے منصب پر آگے لے آ رہی ہے ۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اعلان کر رکھا ہے کہ آنے والے انتخابات میں جماعت اسلامی بڑی تعداد میں نوجوانوں کو ٹکٹ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے کہ جس نے یوتھ کے انٹرا پارٹی الیکشن کروائے ہیں ۔ہر جگہ نوجوان قیادت کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ۔ نوجوان ہی مستقبل میں ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے۔